پاکستانسٹیسیاست

نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد نے سی ای او فونگرو گروپ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی

لاہور (خبرنگار)نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد نے سی ای او فونگرو گروپ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک و محکمہ زراعت فونگرو کے ساتھ مشترکہ تعاون سے کام کریں گے۔ فونگرو گروپ پاکستان میں جدید طرز کی فارمنگ اور کارپوریٹیو ایگریکلچر کے شعبوں پر کام کر رہا ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت پنجاب میں فونگرو کی معاونت سے بیرونی سرمایہ کاری لانے پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فونگرو گروپ پاکستان میں جدید طرز کی فارمنگ و کاشتکاری متعارف کروا رہا ہے۔ ابراہیم مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کارپوریٹیو فارمنگ اور کارپوریٹیو ایگریکلچر کے ساتھ ہی تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی اور جدت کے بھرپور استعمال کے بغیر ملکی ترقی ناگزیر ہے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ لائیو سٹاک ایک ایسا محکمہ ہے جو درست سمت میں کام کر کے پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے اور برآمدات سے ملکی معیشت میں اربوں ڈالرز شامل کئے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button