
ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران براڈکاسٹرز، پاکستان ، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی. فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں میچز دو وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔







