
حکومت نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں جون 2024 تک ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کے لیے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعیناتی میں توسیع دی جائے گی۔
فوج سی پیک منصوبوں، شاہراہ قراقرم سمیت سیکیورٹی پر تعینات ہوگی۔ رینجرز کی تعیناتی میں چوبیس اکتوبر دوہزار چوبیس تک توسیع کی جائے گی۔







