
محمد شہباز شریف نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کہتا تھا 3 ماہ میں 300 ارب ڈالر باہر سے لاؤں گا، دل خون کے آنسو روتا ہے، بتاؤ وہ پیسا کہاں ہے، وہ پیسہ آجاتا تو میں آئی ایم ایف کی منتیں ترلے نہ کررہا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بے نامی 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ کے اکاؤنٹس میں تھے، یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں جائےگا، یہ پیسا اسٹیٹ بینک میں آنے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹس میں گیا۔نیازی حکومت نے 4 سال میں قومی دولت کو لوٹا، الیکشن کی آمد ہے اس لیے یہ باتیں کررہا ہوں، دوست ممالک کے پاس جاتا ہوں تو ان کے سربراہان پرتپاک انداز میں ملتے ہیں، لیکن ان کے چہرے پر لکھا ہوتا ہے شہباز شریف آگئے ہو پھر ہم سے مانگنے، ہم فیصلہ کرلیں اب عزت کی زندگی گزارنی ہے یا بھکاری کی۔







