پاکستانٹیکنالوجیسٹی

پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل صنفی عدم مساوات سے نمٹنے کیلئے جی ایس ایم اے سے اشتراک کرلیا

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے معروف آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون G4 ) نے گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونی کیشنز (جی ایس ایم اے) کے ہمراہ ’’کنیکٹڈ ویمن اسٹریٹجی ورکشاپ‘‘ کے عنوان سے معلومات کے تبادلے کی ایک اہم ورکشاپ کی مشترکہ میزبانی کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد موبائل جینڈر گیپ 2023 رپورٹ سے حاصل شدہ مستند معلومات کی روشنی میں پاکستان میں موبائل فون کے استعمال میں موجود صنفی عدم مساوات کے مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ میں جی ایس ایم اے ٹیم کی چھوٹے کاروبار چلانے والے افراد کی جانب سے موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال کے شعبے میں شاندار مہارت سے پی ٹی سی ایل گروپ کو بہت رہنمائی حاصل ہوئی ۔ دونوں اداروں کی مشترکہ کوششوں سے موبائل ٹیکنالوجی کی انقلابی صلاحیتوں کو ترقی و استحکام کے لیے بہتر طور پر بروئے کار لانے کے مختلف طریقوں کی نشاندہی بھی ہوئی ۔ اس نئی سمجھ بوجھ کی مدد سے موبائل ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے چھوٹے کاروبار کرنےوالی خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی ترقی، شمولیت اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینے کے لئے واضح اور جدید طریقہ کار بھی وضع کیے گئے۔
گروپ وی پی، کمرشل اسٹریٹجی، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G ، ساجد منیر نے کہا ،’’ ہم پاکستان بھر میں خواتین کے لئے رابطے بہتر بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کوششیں کرر ہے ہیں ۔ جی ایس ایم اے کے ساتھ مل کر ہم ملک کے طول و عرض سے خواتین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ اٹھا نے کے قابل بنانے کے مشترکہ مشن پر کام کررہے ہیں۔ ‘‘
پی ٹی سی ایل گروپ ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کے فروغ ، صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ جی ایس ایم اے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ادارہ ہر ایک کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ایک ترقی پذیر ڈیجیٹل منظر نامے میں کامیابی کے زیادہ سے زیادہ مواقع دیے جاسکیں۔ یہ اشتراک موبائل کے استعمال میں صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم ہے جو پاکستان میں ایک مزید متنوع اور بااختیار معاشرے کے قیام کا باعث ہوگا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button