سٹیسیاست

پاکستان پیپلز پارٹی آئیندہ عام انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام اور اپنی سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی کیساتھ الیکشن میں جائے گی

لاہور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئیندہ عام انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام اور اپنی سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی کیساتھ الیکشن میں جائے گی ہمیں یقین ہے کہ ووٹرز پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ساتھ دیں گے ،پیپلز پارٹی عوامی ایشوز عوامی مفاد کی سیاست کرتی ہے اور کسی بھی حکومت کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دے گی،ہمارے نزدیک بھی طاقت کا سرچشمہ عوام تھی اور آج بھی ہم طاقت کا سر چشمہ عوام کو ہی سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے ہر وقت مقابلے کیلئے تیار ہے،پیپلز پارٹی کا یہ نعرہ ہے کہ جب بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر آئے گا تو وہ اپنی عوام کے لیئے روزگار لائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ جدوجہد میں اگلی صفوں میں رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button