وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اب ہمیں اپنی معیشت ری اسٹرکچر کرنی ہے۔
کچھ لوگ دن رات پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے پھونکیں مار رہے تھے، اگلے ماہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے۔