پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں گڈ اینیمل ہسبنڈری پریکٹس، ٹریس ابیلیٹی، اینٹی و پوسٹ مارٹم کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری ٹریننگ اختتام پذیر

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے میٹ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے زیر اہتمام گڈ اینیمل ہسبنڈری پریکٹس، ٹریس ابیلیٹی، اینٹی و پوسٹ مارٹم انسپیکشن کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔جس کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے خیبر پختو ن خوا ہ کے محکمہ لا ئیو سٹاک، حلال فو ڈ اتھا رٹی اور لوکل کونسل بورڈ سے آئے 29 شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں بر طا نیہ سے آئے فو ڈ سیفٹی و انسپیکشن پریکٹس کے ما ہر ڈاکٹر میچھا لے گھیلو نے بطور ریسورس پرسن، ڈاکٹر محمد حیات جسپال اور ڈاکٹر کاشف نعمان نے بطور ٹریننگ کو آرڈینٹر شر کت کی۔تین روزہ ٹریننگ میں ڈاکٹر میچھا لے گھیلو نے شر کو کو فارم کی انسپیکشن، ریکارڈ ڈاکو مینٹیشن، پوسٹ مارٹم انسپیکشن، ٹریس ابیلیٹی، اینیمل ہسبنڈری اور مویشی وصول کرنے کے بہترین طریقہ کار، اینٹی مارٹم،پوسٹ مارٹم کے ریکا رڈ کی تیاری سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تفصیلی لیکچرز دیے نیز عملی تر بیت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button