تعلیمسٹی

پنیر بنا نے کے مو ضو ع پر ویٹرنری یونیورسٹی میں تین روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ اختتام پذیر

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام پنیر بنا نے کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا۔ جس کی مشتر کہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فو ڈ اتھا رٹی مسٹر منیر حسین
چو پڑ ہ نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ 8 ڈیری پروفیشنلز، ڈیری فارمرز اور فو ڈ ٹیکنا لو جسٹ نے شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے ڈیری پروفیشنلز کو دودھ سے بنی مصنو عات تیار کرنے کے لیئے ویلیو ایڈیشن و پرا سیسنگ کا علم سیکھنے پر زور دیا جس سے نا صرف ملک میں ڈیری سیکٹر فعا ل ہو گا بلکہ بین الاقوا می مارکیٹس میں ڈیری پرا ڈکٹس کی ایکسپو رٹ بھی بڑھے گی۔ منیر حسین چو پڑ ہ نے پنجاب فوڈ اتھا رٹی کے ڈیری سٹیک ہولڈرز کی سہو لیات سے متعلقہ نئے اقدا مات و سر گرمیو ں کے بارے بتا یا۔

اُ نہو ں نے کہا کہ ڈیری سٹیک ہولڈرز کی معاونت اور مسا ئل کے حل کے لیئے پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے دروا زے ہمیشہ کھلے ہیں نیز معلو ما تی مو ضو ع پر تر بیتی ٹریننگ کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا۔
تین روزہ ٹریننگ میں ما ہرین نے شر کا کو ڈیری انڈسٹری میں فو ڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، پنیر کی پرو ڈکشن میں پاسچرا ئزیشن کا کردار، نرم اور سخت آر ٹیسن پنیر بنا نے کا عملی مظا ہرہ،مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور پنیر کی مختلف اقسام کی پر مو شن سے متعلقہ تیکنیکی مہا رتوں کے بارے میں لیکچرز دیے نیز عملی تر بیت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button