لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ محرم جلوسوں کے ہمراہ واسا کے ڈی واٹرنگ سیٹس، سکرز مشینز اور عملہ موجود رکھیں۔ کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے اور سی بی ڈی کے کمرشل اور ترقیاتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں واسا کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کے اہداف پیش کیے گئے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے موثر پلاننگ کرے۔ سروسز بہتر کریں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کو سرکاری نیٹ میں لانے کے لیے لائحہ عمل بنائیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ترقیاتی پراجیکٹس، نکاسی آب آپریشن اور واسا بجٹ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، سی ای او ایم سی ایل علی بخاری، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، فنانس آفیسر کاشف عمرن، ڈائریکٹر آصف حسین اور ایم سی ایل کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاریدسمبر 16, 2024