جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہورٹریفک پولیس کے وارڈن عدیل کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی خدمت خلق کے شاندار مظاہرے پر عدیل کو شاباش دی۔

ٹریفک وارڈن عدیل لاہور پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انورنے دوران ڈیوٹی خدمت خلق کے شاندار مظاہرے پر لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈن عدیل کو شاباش دی ہے، وارڈن عدیل کی ٹریفک میں پھنسی ضعیف العمر خاتون کو سڑک کراس کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور سوشل میڈیا صارفین لاہور ٹریفک پولیس کے اہلکار عدیل کو داد و تحسین سے نوازا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہورٹریفک پولیس کے وارڈن عدیل سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور مثالی کارکردگی پر ٹریفک وارڈن عدیل کی تعریفی سند اور کیش انعام سے حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشارعدیل جیسے افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن عدیل لاہور پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں،عدیل نے دوران سروس بطور سپورٹس میں ملنے والے اعزازات بارے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ وارڈن عدیل کو بطور سپورٹس میں آگے بڑھنے میں محکمہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ٹریفک وارڈن عدیل نے آئی جی پنجاب کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button