تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے حکومت اورسی اے اے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،اور وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔
یونینزکے سربراہان کا وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے اجلاس 30 جولائی کو لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ یونینز کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیاہے۔