
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، ہرممکن کوشش رہی ہے کہ غریب کو مہنگائی سے بچاؤں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، عالمی مںڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
ہم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ معاہدے کے پابند ہیں، معاہدے سے معیشت استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست نما دشمن بن کر اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدوں کی پاسداری نہیں کی۔







