سٹی

ڈی جی ٹی او نے لاہور چیمبر کے موقف کی تائید کردی

محمد یوسف شاہ کو رکنیت کی تجدید کروالینے پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر کے طور پر بحال کردیا گیا

لاہور(خبر نگار) محمد یوسف شاہ کو اپنی رکنیت کی تجدید کروالینے پر کو ایگزیکٹو کمیٹی ممبر کے طور پر بحال کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ انہیں تجدید رکنیت کے لیے آخری تاریخ31مارچ تک رکنیت کی تجدید نہ کروانے کی وجہ سے ایگزیکٹو کمیٹی سے خارج کردیا گیا تھا اور یہ قدم قواعد و ضوابط کے عین مطابق اٹھایا گیا تھا کیونکہ تجدید رکنیت نہ کروانے کی صورت میں کوئی شخص لاہور چیمبر کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ اگرچہ محمد یوسف شاہ تجدید رکنیت کروانے کے بعد اپنے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں لیکن وہ آئندہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کسی بھی فرد کی نہیں بلکہ کمپنی یا بزنس کی رجسٹریشن اور ممبرشپ کی جاتی ہے اور اسی کمپنی کی بنیاد پر کوئی بھی فرد لاہور چیمبر کا ممبر ہوتا ہے اور بعدازاں وہ الیکشن کے پراسیس سے گزر کر ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر یا پھر صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر منتخب ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص پہلا بنیادی کام یعنی اس کمپنی کی تجدید رکنیت ہی نہ کرائے جس کی بنیاد پر وہ لاہور چیمبر کا ممبر ہو تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے، اس کے نتیجے میں وہ لاہور چیمبر کے دوسرے عہدوں یعنی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر بھی نہیں رہ سکتا اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز 2013 کے رولز 11 (3)، (4) اور (5) پر عمل درآمد کیاگیا اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے آرٹیکل 13اور 22 (xv) (e) کے مطابق یوسف شاہ کو لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی خارج کردیا گیا تھا تاہم قواعد کے مطابق تجدید رکنیت کروالینے پر ان کی رکنیت بحال کردی گئی ہے لیکن ووٹ ڈالنے کا حق ختم کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button