جرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: غازی پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی جان کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر افسران و اہلکاروں کو غازی میڈلز سے نوازا۔

پنجاب پولیس کے یہ بہادر جانباز لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خطرناک مجرموں کے ساتھ مقابلے میں شدید زخمی ہوئے تھے، آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خطرناک ڈکیتوں، ڈاکوؤں، راہزنوں، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز میں زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، محکمہ اپنے ان بہادر سپوتوں کے بہترین علاج معالجے اور جلد از جلد بحالی کا ہر ممکن خیال رکھ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ محکمے کے ان بہادر غازیوں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں بنائی گئی غازی وال پر درج کئے جارہے ہیں اور انہیں عزت و تکریم سے نوازنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس کے غازی پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی جان کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر افسران و اہلکاروں کو غازی میڈلز سے نوازا۔ پنجاب پولیس کے یہ بہادر جانباز لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خطرناک مجرموں کے ساتھ مقابلے میں شدید زخمی ہوئے تھے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی افسران و اہلکاروں کی بے مثال جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ غازی میڈل حاصل کرنے والوں میں لاہور سے کانسٹیبل محمد ارشد، محمد صدیق اور محمد بشیر شامل ہیں، اسی طرح میانوالی سے ایس پی مطیع اللہ، انسپکٹر اقبال خان، ڈی جی خان سے ایس پی محمد شریف، راولپنڈی سے ڈی ایس پی طاہر سکندر، سب انسپکٹر محمد ریاض اور کانسٹیبل مظہر حسین، خوشاب سے انسپکٹر شیر محمد، فیصل آباد سے ڈی ایس پی ناصر عباس، انسپکٹر بشارت علی، سب انسپکٹر جاوید مسیح، محمد افضل کو غازی میڈل سے نوازا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی عبدالصبور، وہاڑی سب انسپکٹر نیک محمد، نارووال انسپکٹر غلام حیدر، اوکاڑہ انسپکٹر راو ارشاد احمد، انسپکٹر طاہر وحید کو غازی میڈل دئیے گئے۔ خانیوال سے انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی ندیم بیگ، قصور اے ایس آئی محمد اسماعیل، کانسٹیبل محمد انور اور بہاولنگر سے انسپکٹر غلام نبی کو غازی میڈلز سے نوازا گیا۔ میڈلز لگانے کی تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی اسماعیل الرحمان کھاڑک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button