پاکستانسٹیسیاست

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایل سی ڈبلیو یو میں تقریب

لاہور(خبر نگار)
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایل سی ڈبلیو یو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے خواجی سعد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز سمیت ڈینز، رجسٹرار، پرنسپل فیکلٹی اور طالبات نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ابتدائی طور پر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی 25 ہونہار طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے اگلے مرحلے میں 1268 لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر ریلوے
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلی بار لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں آنے کا موقع ملا۔ میری والدہ یہاں کی گریجوایٹ تھیں اور
میری ممانی یہاں کی استاد رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مایہ ناز خواتین نے یہاں سے تعلیم حاصل کی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ
تبدیلی کے وقفے کے باعث طلباء کو لیپ ٹاپ نہ مل سکے۔ مسلم لیگ ن نے ہی ہمیشہ جدید پاکستان کی بنیاد رکھی۔قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم ہے اور جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، سچ کا دامن مت چھوڑیں۔ انہوں نے طالبات کو کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالیں تو آپ صرف کارکردگی کو دیکھیں۔ ہم 24 کروڑ ہوچکے،لیکن پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ دنیا کے کئی ممالک ہمارے بعد میں آذاد ہوئے اور ہم سے آگے نکل گئے ۔مارشل لاء اور سیاستدانوں کی لڑائیوں نے اس ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا
ملک قدرتی وسائل اور محنتی لوگوں سے مالا مال ہے۔ جب لڑتے لڑتے سب تھک جائیں گے تب ترقی کیلئے مل بیٹھیں گے۔ ملک کے فیصلہ ساز، پالیسی میکر اور حکمرن طبقہ قوم کو انصاف نہیں دے سکا ۔انصاف کے نام پر دھوکہ دیا گیا 27 ستائیس رمضن کی شب بننے والا ملک انشاءاللہ آگے جائے گا
کسی ملک سے پیسے مانگنا آسان نہیں، لیکن مانگنا پڑتا ہے

۔اس صورتحال کو بدلنا سیاستداروں اور اداروں کے ذمے ہے انہوں نےکہا کہ
کل خوفناک ٹرین حادثہ ہوا ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کی اصل وجہ ر سورسز کی کمی ہے
پی آئی اے بحران کی بڑی وجہ میرٹ پر فیصلے نہ کرنا ہے پرائیویٹ سیکٹر کو پی آئی اے میں انوالو کرنا ہوگا ۔اسلام آباد ائیرپورت کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرینگے
اس کے بعد لاہور اور کرچی کی باری آئے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویزن کی تعریف کی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button