
میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو حقیقت پسند انہ انداز میں تسلیم کیا ، بلوچستان کا مسلۂ قومی اسمبلی میں دو چار نشستوں کے بڑھنے سے حل نہیں ہو گا۔
ہمارا شروع دن سے موقف ہے کہ این ایف سی میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں آبادی کے ساتھ ساتھ پسماندگی رقبہ اور امن امان کی صورتحال کے عوامل میں شامل کیا جائے۔
ایک مرتبہ پھر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھ وفاق سے اپنے حقوق تسلیم کروائیں۔







