انٹر نیشنلتازہ ترینسیاست

ایران امریکا کے درمیان اہم معاہدہ

ایرانی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز کی بحالی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے زیر حراست متعدد ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

ایران اور امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنوبی کوریا اور عراق میں 10 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے کا معاہدہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق امریکی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائیگا جب تک کہ ایرانی فنڈز مکمل طور پر قطر منتقل نہیں ہوجاتے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے ایران کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button