جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کا یوم آزادی کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

ہوائی فائرنگ کے 62،آتش بازی کے06، ون ویلنگ کے 367 اور ہلڑ بازی کے06 مقدمات کا اندراج، ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی

لاہور(خبر نگار) لاہور پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13 اگست سے 14اگست کے درمیان ہوائی فائرنگ کے 62مقدمات درج کرکے64ملزموں اورآتش بازی کے06مقدمات درج کرکے 07ملزموں کو گرفتار کیا۔ اسی طرح ون ویلنگ کے 367 مقدمات درج کرکے 388 ملزموں جبکہ ہلڑ بازی کے06 مقدمات درج کرکے 22 ملزموں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائزنگ کے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2کلاشنکوف،1بندوق،1رائفل 7MM، 45 پسٹل 30بور،2پسٹل9MM اور 158 گولیاں برآمد کی گئیں۔ آتش بازی کے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 44عدد سٹکس،6عدد انار،3عدد بڑے گولے، 2عددشوٹر سٹک اور ماچس پٹاخے کی20ڈبیاں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے22مقدمات، کینٹ میں 12، سول لائنز میں 8، صدر میں 7، اقبال ٹاؤن میں 9جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 4مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں آتش بازی کا1، صدر میں 2، اقبال ٹاؤن میں 2جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 1مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں ون ویلنگ کے77مقدمات، کینٹ میں 65، سول لائنز میں 69، صدر میں 36، اقبال ٹاؤن میں 53 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 67مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کاعزم عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی ہے۔ لاہور پولیس 24/7 شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button