پاکستانسٹیسیاستصحت

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کا تفصیلی دورہ، کئی وارڈز میں اے سی بند، صفائی کے ناقص انتظامات، بیڈ شیٹس پر خون کے دھبے

واش رومز کی ابتر حالت، پانی کی لیکج،ڈاکٹرز غائب،عملے کے ناروا سلوک سے مریض نالاں،عملہ وارڈز میں داخل مریضوں کے ریکارڈ کے بارے میں غلط بیانی کرتا رہا

وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال نے صورتحال دیکھ کر شدید برہم،غلط بیانی پر عملے کی سرزنش،لیب عملہ ٹیسٹ کی تفصیلات فراہم نہ کر سکا

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ کئی وارڈز میں اے سی بند، صفائی کے ناقص انتظامات، بیڈ شیٹس پر خون کے دھبے،واش رومز کی ابتر حالت، پانی کی لیکج،ڈاکٹرز غائب،عملے کے ناروا سلوک سے مریض نالاں،عملہ وارڈز میں داخل مریضوں کے ریکارڈ کے بارے میں غلط بیانی کرتا رہا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے اور چیک اپ میں بلاجواز تاخیر کے بارے شکایات کے انبار لگا دئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال نے صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیااورغلط بیانی پر عملے کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی،بچہ وارڈ، سرجیکل آرتھوپیڈک،لیب،فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔لیب میں موجود عملہ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے ٹیسٹ کی تفصیلات فراہم نہ کر سکا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے موقع پرہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اور ہسپتال کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اس ہسپتال کے حالات دیکھ کر افسوس ہوا۔ مریضوں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے کے بارے شکایات کیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن او رڈپٹی کمشنر لاہوربھی اس موقع پر موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button