سٹیسیاست

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی سٹیشن کا دورہ کیا

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی سٹیشن کا دورہ کیا اور تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا.اس موقع پر صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ عام عوام کے لیے بڑے ریلیف کا باعث ہے. اورنج لائن میٹرو ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں. لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. عوام کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے انارکلی میٹرو سٹیشن پر آٹومیٹک ٹکٹ مشین خراب ہونے کا نوٹس لیا اور افسران کی سخت سرزنش کی. ابراہیم مراد نے سٹیشن پر موجود ایک معذور شخص کی شکایات سنیں اور ازالے کا فوری حکم بھی دیا. صوبائی وزیر نے ٹکٹوں کے حصول کے لئے قطاروں میں لگے عام عوام سے بھی مسائل بارے دریافت کیا اور خود اورنج لائن میٹرو ٹرین پر انارکلی میٹرو اسٹیشن سے ریلوے میٹرو اسٹیشن تک کا سفر بھی کیا۔
صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے لوری اڈہ لاہور کا دورہ بھی کیا۔ لوری اڈہ کے احاطے میں سڑک پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری پانی نکالنے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی بدولت لوری اڈہ کی منقطع بجلی کا مسلہ بھی جلد از جلد حل کرنے کی تلقین کی اور اڈے پر مسافروں کے لئے قائم کردہ واشرومز مکمل طور پر فنکشنل نہ ہونے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اڈے پر موجود لوگوں نے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا دورہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔ ابراہیم مراد کا اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل کے مقابلے میں وسائل بہت کم ہیں لیکن پنجاب کی نگران حکومت عام عوام کی سہولیات و بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے پر کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button