سٹیسیاست

عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں

کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین اور عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی تعلیمیات کے منافی ہے۔

سا نحہ جڑانوالہ میں ملوث تمام مجرم کو کیفردار تک پہنچایا جائے اور حکومت اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی بشپ آف لاہور ندیم کامران سے وفد کے ہمراہ گفتگو

لاہور (خبرنگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین اور عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی تعلیمیات کے منافی ہے۔ سا نحہ جڑانوالہ میں جو ہوا انتہائی تکلیف دہ، ملک و قوم کی بدنامی کا باعث اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔پوری قوم اس تکلیف دہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مشہور چرچ میں بشپ آف لاہور ندیم کامران سے وفد کے ہمراہ سانحہ جڑانوالہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، رہنما جماعت اسلامی عبدالحفیظ اعوان، ملک الیاس و دیگر موجود تھے۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرواتے ہوئے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا گیا ہے۔ریاست اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں جاری بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام کی فضا کو ختم کریں۔امیر لاہور نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے اس سازش کے محرکات کا پتا لگایا جائے، قوم کو بتایا جائے کہ اشتعال پھیلانے میں کون لوگ ملوث تھے، تمام مجرمان کا پتا لگانے کے بعد انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا قلع قمع ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button