سٹیسیاست

محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر 37لاکھ1ہزار 6 سو88 روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی

لاہور (خبرنگار) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مرحوم سرکاری ملازم کی بیوہ کو 37 لاکھ 1ہزار 6 سو 88 روپے کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی جبکہ مرحوم کی بیٹی کو 17 اے کے تحت حسب قوائدوضوابط نوکری دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
درخواست گزار نے دفتر ہذا میں شکایت گزاری کہ اس کا خاوند محمد بوٹا جو کہ محکمہ جنگلات پنجاب میں بطور فاریسٹ گارڈ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہا تھا08-04-2021 کو رضائے الہی سے وفات پا گیا وہ انکی واحد بیوہ ہیں اور انکی وفات کے بعد اس نے تمام ضروری کاغذات باقاعدہ تصدیق کرا کر محکمہ کو جمع کروا دیے ہیں لیکن ابھی تک کسی قسم کی پیش رفت نہ ہے جس بناء پر شکایت کنندہ نے استدعا کی ہے کہ محکمہ کو اس کے مرحوم خاوند کے بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت جاری کی جائے۔ جس کے ضمن میں محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے مذکورہ محکمہ کو ہدایات جاری کیں کہ شکایت کنندہ کے مرحوم خاوند کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور مرحوم ملازم محمد بوٹا کی دختر انیلہ نورین کی درخواست برائے تقرری رول 17اے پر قوائدو ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لا کر بشرط اہلیت اسے تقرری آڈر جاری کئے جائیں۔
حسب الحکم شکایت کنندہ کو 37 لاکھ 1 ہزار6سو88 روپے کی ادائیگی عمل میں لائی جا چکی ہے اور ادارہ کوشکایت کنندہ کی دخترانیلہ نورین جو کہ ٹائپنگ ٹیسٹ میں ناکامیاب رہی کو 17 اے کے تحت بھرتی کیلئے 20 یوم قبل پیشگی اطلاع کر کے حسب ضابطہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔شکایت کنندہ نے واجبات کی ادائیگی پر دفترمحتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button