پاکستانٹیکنالوجیسٹی

زونگ فورجی،اب اپنی نئی اور بہتر بیپ کال سروس کے لیے صرف 3 پیسے جمع ٹیکس فی بیپ وصول کر رہاہے

لاہور(خبرنگار)پاکستان کے معروف ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورک، زونگ فورجی (Zong 4G)نے رابطہ کو سستا اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کے تحت اپنی بیپ کال سروس(Beep Call Service) کومزید بہتر بنایا ہے اورفی بیپ صرف تین پیسے جمع ٹیکس کے حساب سے انڈسٹری میں مسڈ کال(Missed Call) کا سب سے سستا حل پیش کردیا ہے۔

زونگ فورجی کے صارفین اس منفرد ’بیپ کال سروس‘ کی مدد سے بوقت ضرورت بیلنس ٹاپ اپ کے بغیر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کوبیلنس نہ ہونے کے باوجود اپنے دوستوں اورفیملی ممبران کے ساتھ بلاتعطل رابطہ ممکن بنانے کے لیے ’بیپ‘بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ صارفین کی مالی استعداد کے پیش نظر،یہ سروس سب سے کم قیمت پر پیش کی جارہی ہے۔

زونگ فورجی نے ہمیشہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی روز مرہ کی ضروریات پر توجہ مرکوز کی ہے،یہ سروس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فون میں بیلنس نہ ہونے کے باوجود بھی لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button