انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء میں کتھک پرفارمنس اور تھیٹر ڈرامہ ”اپنی مدد آپ“ پیش کیا گیا

دونوں پرفارمنسز میں ورکشاپ مکمل کرنے والے آرٹسٹوں نے پرفارم کیا۔

ورکشاپ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ایک ماہ تک جاری رہی۔

لاہور (خبرنگار)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تھک پرفارمنس اور تھیٹر ڈرامہ ”اپنی مدد آپ“ پیش کیا گیا۔دونوں پرفارمنسز میں ورکشاپ مکمل کرنے والے آرٹسٹوں نے پرفارم کیا۔ ورکشاپ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ایک ماہ تک جاری رہی۔کتھک پرفارمنس کو مکھنہ اور تھیٹر ڈرامہ کو رخسانہ نے ڈائریکٹ کیا،اپنی مدد آپ سید ذیشان نے تحریر کیا۔نامور اداکار محسن گیلانی مہمان خصوصی تھے۔تھیٹر ڈرامہ میں واصف، ارمان،داؤد،لائبہ، عائشہ، ارینہ،ریحان، فاطمہ،عبد اللہ، عبد الرحمان،عباس،اریبہ، ایزا، آلشبہ و دیگر نوجوان اداکاروں نے پرفارم کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے ڈرامہ کی کہانی کو بڑے موثر ا نداز میں پرفارم کیا۔ تھیٹر کی عہد بہ عہد ترقی میں الحمراء میں کردار لازوال ہے۔ اکیڈمی انچارج محمد عارف اور سوپر وائزر نوین روما نے ورکشاپ، کتھک پرفارمنس و تھیٹر ڈرامہ پیش کرنے کے انتظاما ت بخوبی احسن نبھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button