
پی ٹی آئی نے ملک میں افراتفری وانتشار کی سیاست کی بنیاد رکھی ، ملکی خوشحالی و معیشیت کا جنازہ نکال دیا ۔ سنبل مالک حسین سابق ایم پی اے
لاہور (خبرنگار) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سابق رکن صوبائی اسمبلی سنبل مالک حسین کی جانب سے پی پی 146میں پر خواتین کی تنظیم سازی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب میں صدر لاہور خواتین ونگ سابق رکن اسمبلی سعدیہ تیمور ، حمزہ شہباز کے پولیٹیکل سیکرٹری کبیر تاج ، صبغت اللہ سلطان ، سابق ڈپٹی مئیر چوہدری نظافت ، ملک ذوالفقار ، اشفاق کمبوہ ، ارم آفتاب ، کنیز طاہر ، روبینہ قریشی ، جمیلہ اسد ، شبینہ حمید ، آمنہ طاہر ، روزینہ طاہر سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سابق رکن صوبائی سنبل مالک حسین کا کہنا تھاآنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا دور ہے جو کہ عوام کیلئے خوشحالی لے کر آئے گا انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری سمیت مختلف آزمائشوں سے نجات ملی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک میں افرا تفری اور انتشار کی سیاست کی بنیاد رکھی جس نے ملکی معیشیت کا جنازہ نکال دیا اور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کیا ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے نئے باب طے کرے گی اور عوام و ملک کا کھویا ہواوقار بحال کرے گی ۔ اس
موقع پرمسلم لیگ (ن) کی صدر خواتین ونگ لاہور و سابق رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین بالخصوص حمزہ شہباز شریف کارکنوں سے حقیقی محبت رکھتے ہیں اور اپنے بچوں کی طرح کارکنوں کا خیال رکھتے ہیں سعدیہ تیمور نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے مسائل کا حل ہے اور ہماری پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ہی ہماری حقیقی طاقت ہے اسلئے ہم انتخابات سے قبل آپ کے پاس موجود ہیں اور آئندہ بھی آپکے لئے ہر طرح سے حاضر ہیں حمزہ شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری کبیر تاج کا کہناتھا کہ سابق وزیر حمزہ شہباز شریف کے حلقہ کا ہر کارکن حمزہ شہباز ہے اور

ہماری پارٹی کارکنوں کا وقار اور عزت بحال کرتی ہے اور حمزہ شہباز شریف ہمیشہ اپنے کارکنوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کی ملکی صورتحال پر گہری نظر ہے اور جب بھی ملک پر کو ئی مشکل وقت آیا تو مسلم لیگ (ن) ہی وطن کی کشتی کو مشکلات کے بھنور سے باہر نکالا ہے ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کے پولیٹیکل سیکرٹری صبغت اللہ سلطان ، سابق ڈپٹی مئیر چوہدری نظافت، ملک ذوالفقار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔







