
کوئٹہ کے شہری علاقوں میں چینی 220 روپے فی کلو, پچاس کلو کا تھیلا 11 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ہوٹلوں میں چائے کا کپ 60 روپے سے بڑھ کر 80روپے کا ہوگیا۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایف سی نے جنوبی بلوچستان میں چینی کے اسمگلروں کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اجناس کو ضبط کرلیا۔






