
محکمہ نے 10 سال سے کنٹریکٹرز کے کروڑوں کے فنڈز روک رکھے ہیں ۔
لاہور (خبرنگار)سوئی گیس کنٹریکٹرز کی جانب سے ریٹ ریوائز نہ ہونے اور سابقہ بقایہ جات رقم نہ ملنے پر تمام ریجنز میں ہڑتال کا اعلان کمپنی کے 17 ریجنز میں کھدائی کا کام مکمل طور پر بند کر دیا گیا کنٹریکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ سی ایف او فنڈ نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہیں جبکہ فنڈ ورک ارڈر کے ساتھ ہی جاری ہوتا ہے اور کنٹریکٹرز کے بل فائلوں کے نیچے دبا دیے جاتے ہیں محکمہ سوئی گیس نے عرصہ 10 سال سے کنٹریکٹرز کے فنڈ کروڑوں کی مد میں روک رکھے ہیں جو کہ بغیر کسی رکاوٹ کے التوا کا شکار ہیں محکمہ کی جانب سے پاؤڈر ریٹس موجودہ مہنگائی کے لحاظ سے بہت کم ہیں عذاب مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ریٹس بڑھائے جائیں اور مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے کنٹریکٹر حضرات کا کہنا تھا کہ ہم نے ذاتی جائیداد و گھر وغیرہ فروخت کر کے سوئی گیس کے پروجیکٹ مکمل کیے ہیں لیکن ہماری پیمنٹس اور رقم جان بوجھ کر روک لی جاتی ہے لہذا ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ریٹس بڑھائے جائیں اور ہماری پرانی پیمنٹس جو کہ تقریبا ہر ریجن کی بقایا ہے وہ بھی دلوائی جائے جو کام محکمہ کی جانب سے ہدایات پر کیے ان کی رقم جلد از جلد دلوائی جائے اور باقی کام نیا ورک آرڈر نئے ریٹ کے مطابق دیا جائے تاکہ ہم تمام کنٹریکٹر اپنا کام ائندہ بھی جاری رکھ سکیں







