
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پانچ پی ایچ ڈی طالبات اس موبلٹی پروگرام سے براہ راست مستفید ہوں گی.برطانیہ کے تین طلباء لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تحقیق کے لئے آئیں گے
لاہور (خبرنگار)لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں پاک-برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے موبلٹی پارٹنرشپ فار سٹوڈنٹس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ڈائریکٹرڈی آیف ڈی آئی، پرنسپل انویسٹی گیٹر پروجیکٹ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم، ڈاکٹر نوید اقبال ڈائریکٹرویب ٹی وی ایل سی ڈبلیو یو، ثمینہ درانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، بولٹن یونیورسٹی کے پرووسٹ پروفیسر زبیر ہنسلوٹ، یونیورسٹی آف مانچسٹر سے پروفیسر ڈاکٹر نصرت حسین، بولٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹر روشیل رامکسین، اپسائین سے ڈاکٹر خالد محمود اور پروگرام منیجر برٹش کونسل وردہ ڈار نے شرکت کی۔پاک-برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے اسٹوڈنٹ موبلٹی پارٹنرشپ کا مقصد برطانوی یونیورسٹیز اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے درمیان تحقیق، علمی اور پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانا ہے برطانیہ سے بولٹن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف مانچسٹر، یونیورسٹی آف گلاسگو، امپیریل کالج لندن، یو سی ایل اور یو پی ایس آئی جی این پراجیکٹ میں شامل ہیں۔لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پانچ پی ایچ ڈی طالبات اس موبلٹی پروگرام سے براہ راست مستفید ہوں گی جبکہ برطانیہ کے تین طلباء لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تحقیق کے لئے آئیں گے، پاک-برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے اسٹوڈنٹ موبلٹی پارٹنرشپ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور برٹش کونسل کا تعاون حاصل ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ یہ شراکت داری اعلیٰ تعلیم میں انقلاب لانےاور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر اقصی شبیر، پرنسپل انویسٹی گیٹر نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پائیدار ترقیاتی اہداف کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اس سے تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا







