پاکستانتعلیمسٹی

یوای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل

انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 13 ستمبر جبکہ ٹیسٹ 17 ستمبر کو ہوگا

یو ای ٹی ناروال کیمپس میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے نیا شیڈول جاری

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے الحاق شدہ تعلیمی اداروں اور یو ای ٹی نارووال کیمپس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے ۔ نئے شیڈول کے تحت یو ای ٹی ناروال کیمپس اور الحاق شدہ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہوگی ۔انٹری ٹیسٹ 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ 22 ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ داخلے کیلئے 29ستمبر سے پہلے اپلائی کرنا لازمی ہوگا ۔ میرٹ لسٹ 3 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ناروال کیمپس میں بیچلر آف آرکیٹیکچر ، بی ایس سی بائیو میڈیکل انجینئرنگ ، بی ایس سی سول انجینئرنگ، بی ایس سی الیکٹرکل انجینئرنگ اور بی ایس سی میکنکل انجینئرنگ میں داخلے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button