پاکستانسٹیکاروبار

لاہور چیمبر کے صدر، وفاقی ٹیکس محتسب کے آفیشلز نے ٹیکس ریفنڈز کے چیک تقسیم کیے

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے فیڈرل ٹیکس محتسب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آفیشلز کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس ریفنڈز کے چیک تقسیم کئے۔

لاہور(خبر نگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے فیڈرل ٹیکس محتسب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آفیشلز کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس ریفنڈز کے چیک تقسیم کئے۔ایڈوائزر انچارج ایف ٹی او عدیلہ رحمان، ایڈوائزر انکم ٹیکس ایف ٹی او خالد جاوید، ڈائریکٹر ایف ٹی او ناظم رضا، چیف کمشنر آئی آر ،آر ٹی او لاہور امجد فاروق، چیف کلکٹر انفورسمنٹ کسٹمز ہاو¿س مرزا مبشر بیگ، کلکٹر اپریزمنٹ کسٹمز ہاو¿س منیب سرور، کمشنر آئی آر سی ٹی او لاہور خالد فاروق میاں، کمشنر آئی آر لاہور نوید خالد، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کسٹمز صائمہ آفتاب اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز صائمہ شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے نمائندوں نے کہا کہ ان کا ادارہ اپنے فیصلوں پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر میں اس تقریب کے انعقاد پر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور لجو کہ ایف ٹی او کے مشیر بھی ہیں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ ایف ٹی او آفس کاروباریوں اور عام شہریوں کے ٹیکس کے مسائل کو بلا تفریق حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفاقی ٹیکس محتسب کی مسلسل کوششوں کا خیرمقدم کیا اور زیر التواءٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف ٹی او آصف محمود جاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تاجر برادری کے ٹیکس سے متعلق تمام تنازعات کے فوری حل کے لیے ہمیشہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مقامی سرمایہ کاروں پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیکس ریفنڈز اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں ریفنڈز کی ادائیگی کے عمل کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔ بعد ازاں لاہور چیمبر کے صدر اور ایف ٹی او کے عہدیداران نے چیک تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button