پاکستانتعلیمسٹی

پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام دو روزہ انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس کنٹینیو پروفیشنل ڈیو یلپمنٹ پروگرام کا آغاز ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں ہوا

لاہور (خبر نگار) پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام دو روزہ انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس کنٹینیو پروفیشنل ڈیو یلپمنٹ پروگرام کی افتتا حی تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔افتتا حی تقریب کی مشتر کہ صدارت ویٹر نری یونیورسٹی کے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈائریکٹرٹریننگ آصف منیر (پی ایچ ای سی)، ڈائریکٹر ویٹر نری اکیڈمی ڈاکٹر محمد آصف اعوان کے علا وہ پنجاب کے مختلف تعلیمی ادارو ں سے60 فیکلٹی ممبران، تحقیق کارو ں اور آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن (اورک) کے ریسورس پرسنز نے شر کت کی۔
اُس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس کی اہمیت کو جاننے اور دور حا ضر میں فیکلٹی اور تحقیق کارو ں کو آئی پی کی افا دیت سے روشناس کروانے کے لیئے پروفیشنل ڈیو یلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد انتہا ئی ضروری ہے نیز شر کا کو تاکید کی کہ جو آئی پی سے متعلقہ نالج یہا ں سے سیکیھیں وہ دوسرے تحقیق کارو ں تک بھی پہنچا ئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے معلو ما تی مو ضو ع پرپروفیشنل ڈیو یلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا۔دو روزہ پروفیشنل ڈیو یلپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں آئی پی کے قوا نین، پاکستان میں پیٹنٹ فائلنگ سسٹم، تعلیمی ادرو ں کے لیئے پیٹنٹ رجسٹریشن کی اہمیت، پیٹنٹ در خواست و فائلنگ کی تیا ری،آئی پی معاملا ت میں اورک کے ہیو من ریسورس کی ٹریننگ اور پیٹنٹ ڈرافٹنگ سے متعلقہ مختلف مو ضو عات زیر بحث لا ئے جا ئیں گے۔
ویٹر نری یونیورسٹی کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن کے زیر اہتمام تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
بعد ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے سٹی کیمپس لا ہور کے آؤ ٹ ڈور ہسپتا ل میں عید الضحی کے حوا لے سے قر با نی کے جا نورو ں کے علا ج معالجے کی طبی سہو لیات فراہم کرنے کے لیئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں حصہ لینے والے فیکلٹی، سٹاف اور مختلف پرائیو یٹ فارما سو ٹیکل کمپنیوں کے نما ئندوں کو تعریفی اسنا د سے نوازنے کے لیئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدا رت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے فیکلٹی، سٹاف طلبہ اور فارما سو ٹیکل کمپنیوں کے نما ئندوں کے درمیان تعریفی شیلڈیں، سر ٹیفیکیٹس اور تعریفی لیٹر تقسیم کیئے جبکہ چیئر پر سن ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن ڈاکٹر جو یر یہ علی خان، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ فیکلٹی اور سٹاف کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر مو جود تھی۔ طبی کیمپ کے دوران 720 چھو ٹے اور40 بڑے مو یشیو ں (بھیڑ،بکروں،کیٹل،اونٹ) کو مفت دوا ئیا ں اور طبی سروسز فراہم کی گئیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button