سٹی

سوئی نا ردرن کا کریک ڈاؤن: 212 گیس کنکشن منقطع، گیس چوری کی مد میں ملزمان سے 19 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے

لاہور (خبر نگار)
سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے۔ پشاور میں گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر مجموعی طور پر 30 کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری پر ایک ایف آئی آر درج کی گئیں۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر پانچ گیس کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 108،100 روپے کی رقم بک کردی گئی۔ سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 36 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سرگودھا میں گیس میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر 2 جبکہ غیر قانونی استعمال پر دو کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ریجن کی جانب سے مقامی تھانے میں ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 22 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ دو ایف آئی آر بھی درج کروائیں جبکہ گیس چوری کی مد میں 238،000 روپے بھی بک کردیے گئے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 7صارفین جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 صارفین کے گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے براہ راست استعمال پر پانچ کںکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ 15 لاکھ روپے گیس چوری کی مد میں بک کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر پانچ کنکشن منقطع کیے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 19کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 104،000 روپے بھی بک کرلیے۔ لاہور میں کمپریسر کے استعمال پر دو، میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر ایک جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر پانچ کنکشن منقطع کردیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 23 جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 کنکشن منقطع کردیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے 23 گیس کنکشن منقطع کیے۔ شیخوپورہ میں کمپریسر استعمال کرنے والے دو صارفین کے علاوہ 8 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق چوری شدہ گیس کے حجم کی پیمائش کے لیے قوانین کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کروادی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button