پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کامنہاج یونیورسٹی لا ہورکیساتھ تعلیم و تحقیق میں تعاون بڑھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معاہدہ طے پا یا

یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے اور وائس چانسلرمنہا ج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سا جد محمود شہزاد نے منعقدہ تقریب میں کئے

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور منہا ج یونیورسٹی لاہور کے درمیان گذشتہ روز تعلیم و تحقیق میں تعاون بڑ ھانے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے اور وائس چانسلرمنہا ج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سا جد محمود شہزاد نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ دونو ں یونیورسٹیو ں کے سینئر فیکلٹی ممبران اورآفیشلز کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا کو ویٹر نری یونیورسٹی میں جانورو ں کی بیما ریو ں کے علا ج ا ور تشخیص سے متعلقہ لیبا رٹری سہولیا ت اور طبی سروسز کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔اُ نہو ں نے کہا کہ راوی کیمپس پتو کی میں جیو گرافیکل انفار میشن سسٹم لیب، زووالو جیکل میوزیم اور ان وٹرو ایمبریو ٹرانسفر لیب کی سہو لیات مو جود ہیں جہاں طلبہ تھیو ری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل نالج بھی حا صل کر رہے ہیں نیز کہا کہ منہا ج یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی کی عملی تر بیت کے لیئے ویٹرنری یونیورسٹی کے دروا زے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سا جد محمود شہزاد نے ویٹرنری یونیورسٹی کے معیار تعلیم و تحقیق کے علا وہ جانورو ں کے علاج معا لجے سے متعلقہ دی جانے والی ویٹر نری سروسز اور میٹ پرا سیسسنگ ٹیکنا لو جی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معا ہدہ دونوں تعلیمی اداروں کے تجربات اور آپس میں نالج شیئر کرنے کے لیئے بڑا سود مند ثابت ہو گا۔بعد ازیں پروفیسر ڈاکٹر سا جد محمود شہزاد نے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کے ہمراہ ویٹر نری یو نیورسٹی کے پیٹ سینٹر اور ویٹر نری اکیڈمی کا دورہ کیا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دو نوں تعلیمی ادارے جائنٹ ریسرچ پروگرامز پر کام کریں گے اور دونو ں اداروں کے طلبہ و اسا تذہ ایک دوسرے کی تعلیمی و تحقیقی لیبارٹری سہو لیات سے بھی مستفید ہو ں گے۔دو نوں تعلیمی اداروں کے آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن پالیسی بنانے کے لیئے تحقیق اور ڈیویلپمنٹ پر مبنی
نا لج کا آپس میں تبا دلہ کریں گے اس کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی بزنس انکیو بیشن اپنا نما ئندہ منہا ج سینٹر فار سٹارٹ اپ کے لیئے مقرر کرے گی جو کہ انڈسٹری اکیڈیمیا لنکجز قا ئم کر وانے اور پروڈکٹس کی کمرشلا ئزیشن کے حوا لے سے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔دونو ں ادارے مستقبل میں ملکر تربیتی ورکشاپ، کانفرنس، سیمینار کا انعقاد کروا ئیں گے نیز دونو ں اداروں کے طلبہ اور اسا تذہ کے ساتھ لیکچر نو ٹس، تحقیقی رپورٹس، ورکنگ پیپرز اور سافٹ سے متعلقہ مواد بھی شیئر کیا جائے گا۔ دونو ں پا رٹیاں تعلیمی نصاب کی ڈیو یلپمنٹ میں بھی ملکر کام کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button