پاکستانسٹیسیاست

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے

آٹا، چینی، دالیں، گھی، دودھ سمیت تمام اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

کارکنان اور ذمہ داران 21 تا 23 ستمبر احتجاجی دھرنا کو کامیاب بنانے کیلئے دستک مہم کے ذریعے شہریوں کو منظم کریں۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا احتجاجی دھرنا کی تیاری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام ذمہ داران کے اہم اجلا س سے خطاب

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرکے جینے کا حق چھین لیا ہے۔آئے روز کی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی مریض بناد یا ہے۔ مہنگی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ آٹا، چینی، دالیں، گھی، دودھ سمیت تمام اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ غریبوں کیلئے اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے اوپر سے بجلی کے بلوں میں 14 اقسام کے ٹیکسوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا د ی ہے۔ مہنگی بجلی اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا عوامی مفاد کیلئے دے رہے ہیں۔ کارکنان اور ذمہ داران جماعت 21 تا 23 ستمبر کو گورنر ہاوس لاہور کے باہر ہونے والے احتجاجی دھرنا کو کامیاب بنانے کیلئے دستک مہم کے ذریعے شہریوں کو منظم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی، پیڑول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف تین روزہ احتجاجی دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ لاہور تمام ذمہ داران، عہدیداران اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کے اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، احمد جمیل راشد، امراؤ سیکرٹریز اضلاع وسطی، شرقی، شمالی، جنوبی، غربی لاہور سمیت امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button