پاکستانسٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس

سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پنجاب کے دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر آصف طفیل

لاہور(خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں 2023-24 کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے پنجاب کے دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب صوبے کے دور دراز علاقوں سے نئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے صوبہ بھر میں 2023-24 کے تحت کھیلوں کی کئی نئی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں اور صوبہ میں جاری سکیموں پر جلد از جلد کام مکمل کرلیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس نبیلہ عرفان، ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف باجوہ و دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button