پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

نواز شریف نوجوانوں اور عام عوام کی جنگ لڑنے آرہا ہے، مریم نواز شریف

نوجوان پاکستان کی ترقی کا ہراول دستہ بنیں، جھوٹ اور فریب کو شکست دیں، حمزہ شہبازشریف

لاہور (خبر نگار)
پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کا اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں
لاہور سے خواتین اور مرد یوتھ کوآرڈینیٹرز کی بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی
مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازشریف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ
پاکستان کے تمام نوجوانوں کو نوازشریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں،
نوازشریف نوجوانوں کو ترقی، ہنرمندی اور روزگار کی منزل سے ہم کنار کرنے آرہے ہیں، مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ
نوازشریف نوجوانوں اور عام عوام کی جنگ لڑنے آرہا ہے،
نوجوانوں کے دل اور دماغ کو بارود خانہ بنانے کی مذموم سازش کی گئی، مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ
منفی سوچ نے 9 مئی کو پاکستان کے نوجوانوں کو پاکستان سے ہی ٹکرانے کی سازش کی ،
نوجوانوں کے ذہنوں کو پاکستان کی ترقی کا تخلیقی مرکز بناناہے، انہوں نے کہا کہ
نوجوانوں کی مثبت سوچ سے ترقی کا انقلاب لانا ہے،
معمار نوازشریف سے تخریب کار ذہن ڈرتے ہیں،
نوجوانوں کو معمار وطن بنائیں گے، مریم نوازشریف نے کہا کہ
ہر شعبے میں نوجوانوں کو ترقی کا معیاراور مثال بنائیں گے، ان شاءاللہ، مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ
نوجوانوں آﺅ، پاکستان کی غربت مٹانے میں نوازشریف کا ساتھ دو،
آﺅ، مل کر پاکستان سے محرومیوں، مصیبتوں اور مشکلات کا خاتمہ کرادیا تھا
حمزہ شہباز نے کہا کہ
نوازشریف سیاسی قیادت نوجوانوں کو حوالے کرنے آرہے ہیں،
نوازشریف واحد راہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ قوم اور ملک کو ترقی دی ہے،
نوازشریف نے ہمیشہ عوام کو سہولیات دیں اور بدلے میں سزائیں بھگتیں، حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے، حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button