پاکستانتازہ ترینسٹی

پنجاب بھرمیں 1174ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1196 زخمی ہوئے

لاہور(خبر نگار) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1174ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 559افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔637معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 598ڈرائیوز،36کم عمرڈرائیور، 443مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ304ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسریملتان 76حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1202متاثرین میں 987مرد اور215خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 152افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور627افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ423زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1008موٹرسائیکلز،72آٹو
رکشے،112کاریں،22وین08مسافربسیں،30ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button