سٹیسیاست

ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے

76برسوں میں حکمران امیر سے امیرتر اور قوم غریب سے غریب تر ہوتی گئی۔

مہنگی بجلی، پیڑول اور مہنگائی کیخلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرناتاریخ رقم کریگا۔بجلی اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کا معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی رنگ محل، شاہدرہ، نیلم چوک و دیگر علاقوں میں احتجاجی کیمپس میں میڈیا سے گفتگو

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے۔ نااہل اور مفادپرست حکمرانوں نے ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ 76برسوں میں حکمران امیر سے امیرتر اور قوم غریب سے غریب تر ہوتی گئی۔بجلی اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کا معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے کیے اور کمیشن کھایا جس کا غمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ملک میں صرف دوفیصد حکمران اشرافیہ 98فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے اور جماعت اسلامی اس ظلم کے نظام کیخلاف سراج الحق کی قیادت میں میدان عمل میں ہے۔ مہنگی بجلی، پیڑول اور مہنگائی کیخلاف21 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرناتاریخ رقم کریگا۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کوعوام کی طاقت سے کامیاب بنائیں گے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک کو وہ نظام دے گی جس کی خاطر اسلامیان برصغیر نے قربانیاں دیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے رنگ محل، شاہدرہ، نیلم چوک اور دیگر شمالی لاہور کے دیگر علاقوں میں احتجاجی کیمپس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور کے ہمراہ رہنماء جماعت اسلامی سیف الرحمن، حاجی جلیل فاروقی، شیخ سلیم، صدر انجمن تاجران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button