ویڈیوز

سیکرٹری اوقاف پنجا ب کا عظیم مبلغ اسلام مفتی محمد اقبال چشتی ؒ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب | Quwat News

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محراب و منبر انتہاپسندی کے تدارک کے لیے مستعد ہو، تشدّددپرستی کی حوصلہ شکنی کے لیے علماء کا کردار لائقِ تحسین ہے۔دینی اقدار کی پاسداری کے لیے سٹیٹ اور سوسائٹی اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ داتاؒ دربار میں عظیم مبلغ اسلام مفتی محمد اقبال چشتی ؒ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا دین ہے۔ جس کے علمی اور عملی مناظر و مظاہر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ علماء ہماری علمی روایت کی آبروہیں اور ان کی خدمات اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ جس سے معاشرہ روشنی حاصل کرتا رہے گا۔ اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی،مفتی محمد صدیق ہزاروی،
صاحبزادہ محمد احمد اقبال چشتی، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار عامر شہزاد رانجھا، منیجر اوقاف شیخ محمد جمیل و دیگرعلمی، دینی اور روحانی حلقوں کی معتبر شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button