ویڈیوز

ڈی سی او ریلوے رباب ملک کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ دفتر معلومات چیک کیا۔ | Quwat News

ڈی سی او ریلوے رباب ملک کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ دفتر معلومات چیک کیا۔

ڈویژنل سپرننٹڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور پلیٹ فارم نمبر 2 پر ریلوے انکوائری آفس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکوائری آفس میں سٹاف کی حاضری سمیٹ دیگر ریکارڑ بھی چیک کیا گیا۔ دفتر معلومات میں ایک اہلکار کے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی بنا پر اس کی غیر حاضری لگادی گئی۔ اس کے علاوہ انکوائری آفس میں پبلک ایڈریس سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے سٹاف کو ہدایات دی گئیں۔ مزید براں دفتر معلومات کو مسافروں کی سہولت کیلئے پلیٹ فارم نمبر 2 سے سٹیشن کے داخلی پوائنٹ کے قریب منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او ریلوے کا مزیز کہنا تھا کہ انکوائری آفس کو سٹیشن بلڈنگ کے آغاز پر منتقل کرنےکے حوالے سے جامع رپورٹ بھی تیار کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button