پاکستانجرم و سزاسٹی

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی بارے اجلاس

انچارچ(انویسٹی گیشن) کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایس پیز بھی جوابدہ ہوں گے.بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی بارے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، زیرِ تفتیش مقدمات اور خاموش ملزمان کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے زیر تفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈنسی پر اظہارِ خفگی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی اور زیر تفتیش مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کا حکم دیا۔

اس موقع پر بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی قابل قبول نہیں تاہم ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، انچارچ(انویسٹی گیشن) کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایس پیز بھی جوابدہ ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور نے واضح ہدایت کی کہ چالان مکمل،مقدمات یکسو،روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی ختم کریں اور مقدمات کو زیرِ التوا نہ رکھا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک ماہ سے پرانے نامزد مقدمات فوری نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔
سی سی پی او لاہور نے ایس پیز کومتعلقہ ایس ایچ اوز سے باقاعدگی سے میٹنگز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قابل، محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں تاہم پولیس فورس کا حصہ بننے والے افسران اپنی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بناکر ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔ اجلاس کے اختتام پر سی سی پی او نے ہدایت جاری کی کہ جرائم کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہر دس دن بعد میٹنگ ہوا کرے گی اور اسکے لئے تمام متعلقہ ایس پیز اپنی پوری تیاری کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں ۔اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور ، ڈی آئی جی سی آئ اے ملک لیاقت، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود، ڈویژنل ایس ایس پیز اور تمام متعلقہ ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button