تعلیمسٹی

مہنگائی نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ چوہدری سرفراز

لیو انکیشمنٹ میں کمی اور پنشن رولز میں ترامیم کسی صورت قبول نہیں معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ رانا لیاقت علی

26 ستمبر کو فیصل آباد میں جلسہ اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ آگیگا پنجاب

(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان جاری ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے سے قاصر ہیں ریٹائرمنٹ پر لیو انکیشمنٹ اور پنشن وگریجویٹی ملازمین کے لئے آس و امید ہوتی ہے کہ اپنا گھر یا بچوں کی شادی وغیرہ لیکن نگران حکومت نے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے ملازمین کو بے چینی و اضطراب میں مبتلا کردیا ہے تو دوسری طرف پنشن وگریجویٹی میں کمی کی بازگشت نے ملازمین زندہ درگور کردیا ہے ان ملازمین دشمن اقدامات کی وجہ سے پنجاب بھر اساتذہ سمیت لاکھوں سرکاری ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں ملازمین کے معاشی حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 26 ستمبر کو فیصل آباد میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ اور ریلی نکالی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے سمیت پنجاب بھر میں ضلعی و تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button