سٹی
ایل ڈی اے /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون،علامہ اقبال ٹاﺅن میں 22سے زائد املاک سربمہر

ایل ڈی اے کا شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
لاہور (خبر نگار) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاﺅن میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے 22 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاﺅن پلانر ون سدرہ تبسم اورڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ ٹواحمد سعید سلطان نے کیا۔سیل کی گئی املاک میں نجی بینک، گراسری سٹورز، شاپنگ سنٹرز ،فوڈ پوائنٹس اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ نوٹسز پر عملدرآمد نہ کر نے پر ان املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ایل ڈی اے کا شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات/ کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔







