پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن جب کہے گا انتخابا ت کروا دیں گے‘ محسن نقوی

گرفتاریاں جنہوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں‘  صوبے میں بسنت نہیں منائی جائے گی ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر‘ قوت) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے۔ گرفتاریاں جہنوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلا جاؤں گا،تھوڑے عرصے میں کچھ بہتری کرنے کے لیے آیا ہوں، گرفتاریاں جنہوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں، جہنوں نے تنقید کرنی ہے وہ کریں میں سب کی عزت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ہی تقرر و تبادلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل سی نہ کھولنے کی وجہ سے ادویات منہگائی ہو رہی ہیں، عمران خان بندے اکھٹے کر رہے ہیں، منع کریں گے تو مجھ پر تنقید ہوگی، ہمارے پاس طاقت منتخب حکومت سے بھی آدھی ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا صوبے میں بسنت نہیں منائی جائے گی، اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، کسی بھی جگہ ایسا ہوا تو فوری ایکشن ہوگا، کسی کو ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیں گے جس سے جان جانے کا خطرہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button