تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان قرات اور نعت کے مقا بلو ں کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز چھٹے آل پاکستان نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقادکیا۔ان مقا بلو ں میں پاکستان بھر کی40 جا معات سے طلبہ و طا لبا ت کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم ان مقا بلو ں کی فاتح قرار پا ئی اورجنرل ٹر افی حا صل کی۔
قرات کے مقا بلے میں پنجاب یونیورسٹی کے فیصل بن امجد اورحا فظہ فا ئزہ رسول نے پہلی،پہلی پوزیشیں حا صل کیں جبکہ نعتیہ مقابلے میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے علی نعمان اوریونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی میصر ملک نے پہلی، پہلی پوزیشنیں حا صل کیں۔
اُس مو قع پر اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس را نا نے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم،سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان، پرو فیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو اور ڈاکٹر محمد اسد علی کے ہمراہ جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے در میان انعا می ٹر ا فیا ں تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button