
انتظامی بے حِسی پر آج سے الیکٹیو آپریشن تھیٹر لسٹ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
لاہور (خبر نگار)
واۓ ڈی اے شیخ زید ہسپتال
تنخواہوں کی عدم اداٸیگی پر گرینڈ ہیلتھ الاٸنس شیخ زید ہسپتال کی جانب سے احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ۔
صبح 11 بجے شیخ زید ہسپتال پر واۓ ڈی اے پنجاب کے نماٸندگان کی موجودگی میں پرامن روڈ ساٸیڈ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
مساٸل کےحل میں تاخیر پر وفاقی حکومت،فیڈرل منسٹر اور ہسپتال انتظامیہ کی سست روی پر شدید احتجاج و نعرے بازی کی گئی
گرینڈ ہیلتھ الاٸنس کے متفقہ فیصلے کے مطابق مطالبات کی منظوری تک آٶٹ ڈور بند اور احتجاج جاری رہے گا اور کسی قسم کی تاخیر احتجاج کی شدت میں مزید اضافہ کرے گی۔ وائے ڈی اے کے مطابق
انتظامیہ کی بے حِسی کو دیکھتے ہوۓ آج سے الیکٹیو آپریشن تھیٹر لسٹ مکمل طور پر بند رے گی اور
تنخواہوں کی اداٸیگی تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔







