
وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات
لاہور (خبر نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو لرن وسیم احمد نے ڈائریکٹر یو لرن ڈاکٹر مد ثر نت کے ہمراہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی۔دریں اثنا ء اجلا س کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ سینئر فیکلٹی ممبران میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، چیئر مین پیرا سائٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ ایڈمسٹریٹیو سٹاف ممبران کی کثیر تعداد بھی اجلا س میں مو جود تھی۔
پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اجلاس میں یو لرن ٹیچنگ کے طریقہ کار، سکل ڈیو یلپمنٹ کے حوا لے سے دور حا ضر کی تیکنیکس و ٹیکنا لو جی، ٹیچنگ اور لرننگ میں معیار تعلیم کے وسا ئل سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر بات کی نیز اجلاس کے ممبران سے تجا ویز لیں کہ کس طر ح ویٹر نری یونیور سٹی یو لرن کے ساتھ مستقبل میں اشتراک قا ئم کر سکتی ہے۔ وسیم احمدنے اجلاس کے شر کا کو یو لرن کے اغرا ض ومقا صد، کورسز، دوسرے تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔ اُ نہو ں نے کہاکہ یو لرن ایک آن لا ئن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت انٹریکٹیو ویڈیو لیکچرز، کورس نوٹس اور اسیسمنٹ ما ڈیو لز کے زریعے کام کر رہا ہے اور پاکستان کے مختلف اداروں میں ایم ڈی کیٹ اور ایف ایس سی کے طلبہ کو آن لا ئن تعلیم دے رہا ہے۔







