سٹی

ایل ڈی اے /پلاٹوں کا نیلام عام

ایل ڈی اے کے 9پلاٹ 10کروڑ 39لاکھ48ہزار چار سو روپے میں نیلام ۔

جوبلی ٹاﺅن میںمارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ 35لاکھ روپے سالانہ اور گلشن راوی میں پارکنگ سائٹ کے حقوق کرایہ داری88لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کر دیئے گئے۔

لاہور (خبر نگار)ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر گارڈن ٹاﺅن میں منعقد ہوا۔ایل ڈی اے کے 9پلاٹ 10کروڑ 39لاکھ48ہزار چار سو روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔ نیلام عام میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نیلام عام میںجوبلی ٹاون میں واقع چھ کنال رقبے پر محیط مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ 35لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ گلشن راوی سوک سنٹر میں واقع 11کنال پانچ مرلہ کی پارکنگ سائٹ کے حقوق کرایہ داری88لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کر دیئے گئے۔جوبلی ٹاﺅن میں ایک کنال رقبے کا رہائشی پلاٹ نمبر5 بلاک بی 4کروڑ 27لاکھ70ہزارچار سو روپے میں نیلام ہوا۔سبزہ زار میں تین مرلے 44مربع فٹ کاکمرشل پلاٹ نمبر179-A/11(کارنر)بلاک ایف،94لاکھ 25ہزار چھ سو روپے میں نیلام ہوا۔تاجپورہ میں تین مرلے کاکمرشل پلاٹ نمبر 547بلاک ڈی 72لاکھ 61ہزار پانچ سو روپے میں نیلام ہوا۔قائد اعظم ٹاﺅن میں واقع پلاٹ نمبر1/Qسیکٹر بی ٹو67لاکھ دو ہزار چار سو روپے میں نیلام ہوا۔قائد اعظم ٹاﺅن میں واقع پلاٹ نمبر1-Rسیکٹربی ٹو 60لاکھ 70ہزار پانچ سو روپے میں نیلام ہوا۔قائد اعظم ٹاﺅن سیکٹربی ٹومیں واقع کمرشل پلاٹ نمبر1-Sکو 56لاکھ78ہزار روپے میں نیلام کر دیا گیا۔قائد اعظم ٹاﺅن سیکٹربی ٹومیں واقع کمرشل پلاٹ1-T 37 ,لاکھ 40ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران علی ، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ہاوسنگ ٹین علی بن سہیل،ڈائریکٹر ایونیو ون ریحان اطہر،ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزمحمود احمد،ڈائریکٹر ہاﺅسنگ شہباز الحق گھرکی و دیگر افسران نے نیلام عام کی نگرانی کی۔نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کے سنائی گئیں۔٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button