تعلیمسٹی

اساتذہمعلّمِ انسانیتﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہیں پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹیچرز کاعالمی دن پرجوش طریقے سے منایاگیا

ملتان(خبر نگار) ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹیچرز کاعالمی دن پرجوش طریقے سے منایاگیا ترجمان کے مطابق سلام ٹیچرزڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا شعبہ ایجوکیشن کے زیراہتمام کیاگیا۔ اس سیمینار کی آرگنائزر ڈاکٹر حنا منیر( چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن)، ڈاکٹر فریحہ اور لیکچرر مریم محمود شامل ہیں۔ سیمینار سے خظاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کاکہنا تھا کہ 5 اکتوبر پوری دنیا میں ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہےٹیچرکے مقام کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اساتذہمعلّمِ انسانیتﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہیں اور حضرت آدم علیہ السلام کی فرشتوں پر برتری علم کی وجہ سے ہوئی اساتذہ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کوعلمِ قرآن، سنت رسولﷺم، آدابِ معاشرت، صبر و تحمل، شریعت کی پابندی، شرم و حیا، اچھائی، احساسِ ذمی داری، بڑوں کا ادب، علم و عمل میں مطابقت، اعلیٰ اخلاق، معاشرے سے واقفیت، لکھنا پڑھنا، صداقت، قوت، شجاعت، عدالت، یکسانیت، انسانیت، استقامت، معاملہ فہمی، شرافت، دیانت داری، اعلیٰ طرزِ تکلم سکھائےدل میں خوف الٰہی پیدا کرے، بچوں کی بات توجہ سے سنے، اچھے انداز میں کتاب پڑھانے پر دھیان دےبچوں کو پڑھانے سے پہلے اپنی اصلاح کرے، بچوں سے زیادہ ہنسی مذاق نہ کرے اساتذہ کو چاہیے کہ منصب تدریس کو دنیا کی دولت کمانے، عزت و شہرت حاصل کرنے یا اپنے ساتھیوں میں ممتاز نظر آنے کے لیے ذریعہ نہ بنائے بلکہ اللہ تعالی کی رضا اپنے پیش نظر رکھے،تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے، اپنی کامیابی کو استاد کے نام کرنا عزت افزائی کا باعث بنتا ہے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتے ہیں استاد ایک طالب علم کو جو کچھ سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ہر فرد کا کردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہےاور بچوں کو چاہیے کہاپنے اساتذہ کرام کا ادب و احترام کریں سیمینار کے مہمان مقرر ڈاکٹر رانا دلشاد( چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن BZU) نے کہا کہ اساتذہ گیم چینجر ہوتے ہیں اس لیے وہ نوجوان نسلوں کو معیاری تعلیم فراہم کر کے قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ایک نئے مہذب معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ملک اور قوم کی تقدیر کا دارومدار تعلیم پر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جن قوموں نے اساتذہ کی قدر کی وہ دنیا میں نمایاں ہوئیں۔

انہوں نے کہ معاشرے میں استاد کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ اس سال پوری دنیا ٹیچرز ڈے ” تعلیمی بحالی میں اساتذہ مرکز” کے عنوان کے تحت منایا گیا ہے کورونا کے بعد بھی تعلیمی نظام رکاوٹوں کا شکار ہے موجودہ صورتحال میں بھی اساتذہ تدریسی عمل کی فراہمی میں مسلسل کوشاں ہیں۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ٹیچرزڈے کا کیک کاٹا اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔ سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اساتذہ میں اعزازیسرٹیفکیٹس تقسیم کئے بعدازں واک کی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button